ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پاکستان کی پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی،شاداب خان کی ڈبیومیچ میں عمدہ کارکردگی

پاکستان کی پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی،شاداب خان کی ڈبیومیچ میں عمدہ کارکردگی

Mon, 27 Mar 2017 19:32:18  SO Admin   S.O. News Service

برج ٹاؤن،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شعیب ملک اور کپتان سرفراز بلترتب 38 اور چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور 5ویں اوور میں شہزاد 13 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 6ویں اوور میں کامران باؤنڈری لگانے کی کوشش میں 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

خیال رہے کہ دونوں اوپنرز نے پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کاررکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں عرصے بعد دوبارہ جگہ بنائی ہے۔آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور 5 کے مجموعی سکور پر اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بولر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔تین وکٹوں کے نقصان کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان 46 رنز کی شراکت داری ہوئی جو 95 کے مجموعی سکور پر بابر کے 29 رنز پر کیچ آؤٹ آؤٹ ہونے کی صورت میں ختم ہوئی۔اس سے پہلے پہلی اننگز میں پاکستان کو تیسرے اوور میں پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 13 کے مجموعی سکور پر ایون لوئس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں سب سے کامیاب بلے باز بریتھ ویٹ رہے جنھوں نے 34 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے شاداب خان نے چار اوورز میں سات رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کر کے بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار انٹری دی۔چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اگلے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز تیس مارچ، یکم اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے۔


Share: